ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرٹیکل 370 منسوخی کے بعد کشمیر میں کئی مقامات پر پتھر بازی

آرٹیکل 370 منسوخی کے بعد کشمیر میں کئی مقامات پر پتھر بازی

Wed, 07 Aug 2019 11:59:49    S.O. News Service

سرینگر، 7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر سے اکادکا مخالفت اور تشدد کی اطلاعات ہیں۔رپورٹ کے مطابق منگل کو سری نگر کے کچھ علاقوں میں لوگوں نے پتھر بازی کی ہے۔سری نگر کے قریب 9 جگہوں پر پتھر بازی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ملی معلومات کے مطابق حاجی باغ کیمپ، سومیار مندر، اسلامیہ کالج، چھوٹا مارکیٹ سمیت 9 علاقوں میں کشمیری عوام نے پتھر بازی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں اس وقت سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔باوجود اس کے سرینگر میں کچھ لوگ سڑکوں پر شور مچانے میں کامیاب رہے۔سری نگر سے ملی معلومات کے مطابق سبزی منڈی علاقے میں کچھ لڑکوں نے پتھر بازی کی کوشش کی۔اس کے علاوہ90فیٹ روڈ، حاجی باغ کیمپ، سومیار مندر، اسلامیہ کالج، چھوٹا مارکیٹ، ہمدانیہ پل، بیمنا اور پاور گرڈ کے پاس پتھر بازی کے واقعات ہوئے۔بتا دیں کہ اس وقت میں کشمیر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔قانونا ایک جگہ پر چار سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر منع ہے، لیکن کچھ لوگ ریاست میں اپناغصہ ظاہرکررہے ہیں۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر کو استحقاق دینے والی دفعہ370 کی کئی دفعات کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر ریاست کو دو حصوں میں بانٹنے کے بعد یہاں کشیدگی ہے۔حکومت نے امن برقرار رکھنے کے لئے مواصلات کے تمام ذرائع پر روک لگا دی ہے۔سرینگر میں اس وقت موبائل، انٹرنیٹ، برانڈبینڈ پر روک لگی ہوئی ہے۔اس درمیان منگل کو جموں اوک کشمیر کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے شمالی کمان کے کمانڈنگ ان چیف جنرل آفیسر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے سری نگر میں انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے کور گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی۔اس پر ریاست میں حفاظتی اقدامات پر بحث ہوئی۔


Share: